فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں: سعودی عرب

Published On 23 September,2025 03:11 am

نیویارک: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا دو ریاستی حل کا نفرنس امن کے حصول کا تاریخی موقع ہے۔

اقوام متحدہ کی نیویارک میں منعقد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، خطے میں پائیدار امن کے لیے دو ریاستی حل واحد راستہ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا ہے۔