غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، نقل مکانی کرتے فلسطینیوں پر صیہونی حملوں میں درجنوں شہادتیں ہوگئیں۔
ایک طرف بمباری، دوسری طرف بند سمندر، غزہ چاروں طرف سے محصور ہو گیا، 24 گھنٹے میں 50 سے زائد فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ کے شہریوں پر دہشت مسلط کر رہی ہے، غزہ کے ہزاروں مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں شدید بمباری، رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے فلوٹیلا کو روکنے کا اعلان کرتے ہوئے سمندری ناکہ بندی برقرار رکھنے کا عندیہ دیا، فلسطینی فلوٹیلا پر ڈرونز کی نگرانی، دھماکوں اور رابطے منقطع ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 382 ہوگئی، 1 لاکھ 66 ہزار 985 فلسطینی زخمی ہوچکے۔