مسلم رہنماؤں سے غزہ بارے اچھے مذاکرات ہوئے، یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے: ٹرمپ

Published On 26 September,2025 02:25 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ جلد ممکن ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے غزہ سے متعلق بہت اچھے مذاکرات ہوئے، نیتن یاہوسمیت مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں سے ملاقات اچھی رہی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں صورتحال بہت خراب ہے، یرغمالیوں کی واپسی چاہتے ہیں، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے بھی شاندار ملاقات ہوئی۔

امریکی صدرٹرمپ نے ٹک ٹاک سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے، انہوں نے کہا امریکی سرمایہ کار ٹک ٹاک کی ملکیت سنبھال رہے ہیں۔