نیویارک: (دنیا نیوز) امریکا میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین نے ٹائم سکوائر سے ملحقہ روڈ بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک شدید متاثر ہوئی، نیویارک میں مظاہرین نے فلسطینی پرچموں کے ساتھ فری فری فلسطین کی نعرے بازی کی، مظاہرین نیتن یاہو کے خون آلود پتلے لے کر احتجاج میں شریک ہوئے۔
اٹلی میں بھی اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی، دارالحکومت روم میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرین نے مستقل احتجاجی کیمپ قائم کر دیئے، مظاہرین نے احتجاجی کیمپوں کو غزہ سکوائر کا نام دے دیا۔