واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا کہ وہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے، میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے کی اجازت نہیں دوں گا، یہ سلسلہ اب رکنا چاہئے، اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی کمپنیوں کو دھچکا، ٹرمپ نے فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کردیا
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر عرب رہنماؤں کو بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل میں مغربی کنارے کے انضمام کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان کی حکومت مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر سکتی ہے۔
ٹرمپ نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی بات ہو چکی ہے اور وہ کسی صورت انضمام کی اجازت نہیں دیں گے۔
گزشتہ روز امریکی خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے بھی کہا تھا کہ صدر ٹرمپ کی مسلم رہنماؤں سے ملاقات مثبت رہی اور توقع ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں جلد پیش رفت ہو سکتی ہے۔