صنعا: (دنیا نیوز) اسرائیل نے یمنی دارالحکومت صنعا پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے صنعا کے 70 سکوائر اور باب الیمن کے 13 مقامات کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فضائی حملے میں حوثی فوج کی اہم اور سکیورٹی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، نشانہ بننے والوں میں حوثی جنرل سٹاف کا ہیڈکوارٹر، انٹیلی جنس، سکیورٹی کمپاؤنڈز اور ملٹری کیمپ شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق فضائی حملے صنعا کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں کیے گئے، اسرائیلی حملوں سے متعلق تاحال ہلاکتوں یا نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
صنعا پر حملے کے وقت حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کا ریکارڈ شدہ خطاب جاری تھا، حملے کا مقصد عبدالملک الحوثی کا خطاب متاثر کرنا تھا۔