غزہ فلوٹیلا کی حفاظت کیلئے سپین اور اٹلی نے بحری جہاز روانہ کر دیئے

Published On 25 September,2025 06:50 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) غزہ فلوٹیلا پر ڈرون حملے کے بعد یورپی بحری افواج متحرک، غزہ فلوٹیلا کی حفاظت کیلئے سپین اور اٹلی نے بحری جہاز روانہ کر دیئے۔

سپین نے غزہ فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے جنگی بحری جہاز روانہ کیا، اطالوی وزیر دفاع نے امدادی فلوٹیلا کی مدد کیلئے دوسرا بحری جہاز بھیج دیا۔

فلوٹیلا کو راستے میں جگہ جگہ مختلف طریقوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اسرائیل نے کھلے عام قافلے کو روکنے کی کھلی دھمکی دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے شہر ایلات پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، 2 صیہونی ہلاک 20 زخمی

عالمی ’’گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا مشن شروع کیا تھا، بحری قافلے میں 50 کے قریب جہاز اور درجنوں ممالک کے شرکاء شامل ہیں۔

ناکہ بندی توڑ کر فلسطینیوں کو خوراک اور ادویات سمیت انسانی امداد پہنچانے کے مشن میں فلوٹیلا پر ڈرون حملوں کے بعد بین الاقوامی بحری تحفظ میں اضافہ ہوا۔