واشنگٹن: (دنیا نیوز) صدر ٹرمپ نے فارماسیو ٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ امریکا میں یکم اکتوبر سے فارماسیو ٹیکل کی درآمد پر100 فیصد ٹیرف لاگو ہوگا، امریکا میں فارماسیو ٹیکل کا پلانٹ لگانے پر ٹیرف سے چھوٹ ہوگی۔
خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کے فارماسیو ٹیکل پر100 فیصد ٹیرف سے بھارت کو دھچکا لگا ہے، بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر کی فارماسیوٹیکل مصنوعات امریکا کو برآمد کرتا ہے۔