ریاض: (دنیا نیوز) مسلم اورعرب ممالک نے امریکی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کا اسرائیل سے الحاق خطرناک ہوگا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیلی اقدامات سے مکمل آگاہ کردیا ہے،غزہ میں امن مغربی کنارے سے جڑا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ جنگ بندی کا ممکنہ معاہدہ مغربی کنارے کے الحاق سے خطرے میں پڑ جائے گا، اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔