غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں مزید 47 فلسطینی شہید ہوگئے، درجنوں زخمی ہوئے، صرف غزہ شہر میں اسرائیلی بربریت میں 28 فلسطینی شہید ہوئے، شہدا کی تعداد 65 ہزار 549 ہوگئی،1 لاکھ 67 ہزار 518 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
بمباری کے بعد درجنوں خاندان علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف رہیں، اسرائیلی حملے میں غزہ کا اہم ترین فلاحی ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہوگیا، طبی مراکز کی تباہی سے غزہ میں صحت کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا۔
عالمی برادری نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں انسانی بحران، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، غزہ میں جنگ فوری بند کی جائے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہیں۔