واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست تنازع ہے، اگر کشمیر تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو ہم آمادہ ہیں، مذاکرات سے مسئلہ کشمیر حل ہو سکتا ہے، پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا نے مدد فراہم کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دہشتگردوں کی حوالگی کے اقدام پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی حوالگی تعلقات کی اچھی شروعات تھی۔
امریکا کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات مختلف نوعیت کے حامل ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ہم ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں۔