نئی دہلی: (دنیا نیوز) بی جے پی ایم پی سدھانشو ترویدی نے اپوزیشن پارٹی کانگریس پر پاکستان کی حمایت کا الزام لگا دیا۔
بھارتی وزارت اطلاعات کی ویب سائٹ سے نفرت انگیز بیان جاری کیا گیا جس میں بی جے پی ایم پی سدھانشو ترویدی نے الزام لگایا کہ کانگریس پاکستان کی حمایت میں بھارت مخالف سازشوں کی سرپرستی کرتی ہے۔
سدھانشو ترویدی کا کہنا تھا کہ کانگریس بھارتی فوج کی حوصلہ افزائی میں مکمل خاموش ہے جو سوالیہ نشان ہے، انڈیا نامی اتحاد کے دلوں میں بھارت کی محبت نظر نہیں آتی۔
بی جے پی ایم پی نے کہا کہ کانگریس پاکستان کی سفارتی اور کھیلوں میں حمایت میں پیش پیش ہے، بھارتی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی میں کانگریس ایک لفظ نہیں بول رہی۔
سدھانشو ترویدی کا کہنا تھا کہ کانگریس اور اتحاد کے بیانات بھارتی فوج کی ہمت توڑنے والے ہیں، کانگریس کے رویے سے لگتا ہے ان کے دل میں بھارت کیلئے محبت نہیں ہے۔
رہنما بی جے پی نے مزید کہا کہ کانگریس پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف مہم چلاتی ہے۔