دنیا بھر کی عوام فلسطینیوں کی آواز بن گئی، اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج

Published On 09 October,2025 02:34 am

نیویارک، لندن، کیلیفورنیا: (دنیا نیوز) دنیا بھر کی عوام فلسطینیوں کی آواز بن گئی، اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

امریکا، برطانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے، نیویارک، واشنگٹن اور کیلیفورنیا سمیت متعدد ریاستوں میں اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا، جرمنی میں پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا، متعدد مظاہرین کوگرفتار کر لیا، اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب میں احتجاج کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔