واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نہیں جانتا اسرائیلی حملے جائز ہیں یا نہیں، تحقیق کر رہے ہیں۔
ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس قیادت جنگ بندی خلاف ورزیوں میں ملوث نہیں، ہماری کرائی گئی جنگ بندی اب بھی برقرار ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلاف ورزیوں کے خلاف سختی اور مناسب انداز میں نمٹا جائے گا، حماس قیادت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہیں کی۔
ٹرممپ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے متعلق گفتگو کیلئے مجھے اپنی انتظامیہ سے رجوع کرنا ہوگا، امریکی صدر نے خطے میں امن برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔