بیجنگ: (ویب ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی مذاکرات کا آج سے آغاز ہوگا۔
چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ آج سے ملائیشیا کا 4 روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ امریکا کے ساتھ اقتصادی و تجارتی مشاورت کی قیادت کریں گے، یہ بات چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعرات کو جاری بیان میں بتائی۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے بتایا کہ چینی نائب وزیراعظم آج سے 27 اکتوبر تک ملائیشیا کا 4 دورہ کریں گے جہاں چین اور امریکی فریقین اہم امور پر مشاورت کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ بات رواں سال دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک بات چیت کے دوران طے پانے والے اہم اتفاقِ رائے کے تحت ہوگی۔



