براسیلیا: (دنیا نیوز) برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ وینزویلا کا مسئلہ سیاسی ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر ہی حل ہونا چاہیے۔
اپنے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے برازیل کے صدر لوئز ایناشیو لولا دا سلوا نے کہا کہ امریکہ اور وینزویلا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر نظر ہے، کیریبین میں امریکی فورسز کی موجودگی کا سی لیک سمٹ میں جائزہ لیں گے۔
صدر برازیل کا کہنا تھا کہ امریکہ لاطینی ممالک میں عسکری قوت کو بڑھا رہا ہے، وینزویلا کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے وینزویلا کے مسئلے کو سیاسی قرار دے کر اس کا سیاسی بنیادوں پر ہی حل نکالنے پر زور دیا۔



