امریکا غزہ امن معاہدے کا ڈرافٹ یو این سکیورٹی کونسل سے شیئر کرے گا

Published On 06 November,2025 02:02 am

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ غزہ سے متعلق امن معاہدے کا ڈرافٹ اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل سے شیئر کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں امریکی مندوب نے بتایا کہ امریکی قرارداد بدھ کے روز سلامتی کونسل کے 10 منتخب اراکین کو پیش کی جائے گی، امریکا ترکیہ، سعودی عرب، قطر، مصر اور متحدہ عرب امارات کے نمائندے امریکی قراردار میں شامل ہوں گے۔

امریکی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس نے ٹرمپ تجویز کے پہلے مرحلے سے اتفاق کیا، امریکی قرارداد کو غزہ میں 2 سالہ حکومت اور عالمی فورس کیلئے منظور کیا جائے گا۔