واشنگٹن میں امریکی صدر کی پالیسیوں کیخلاف مظاہرے، سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان

Published On 07 November,2025 01:25 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف واشنگٹن میں مظاہرے کئے گئے۔

مظاہرین نے کیپٹل ہل تک مارچ کیا اور نعرے بازی کی، مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا، مظاہرین نے کہا کہ ٹرمپ جمہوری اقدار کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے صدر رہنے تک احتجاج جاری رہے گا۔