اسرائیلی فورسز کی امن معاہدے کی خلاف ورزیاں، مزید 2 فلسطینی شہید

Published On 07 November,2025 06:24 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔

صیہونی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے غزہ میں مزید 2 فلسطینی شہید کر دیئے، شجاعیہ میں چار روز کی کھدائی کے بعد 1 فلسطینی کی لاش نکال لی گئی، غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 875 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 70 ہزار 679 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

اسرائیل نے حماس پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا حماس نے تمام لاشیں واپس نہ کر کے معاہدہ توڑا، حماس نے جواب دیا کہ اسرائیل مشینری کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہا۔

ادھر امدادی تنظیم کا کہنا ہے کہ غزہ میں روزانہ صرف سو امدادی ٹرک داخل ہو رہے ہیں، جو عوام کی ضرورت سے انتہائی کم ہیں۔