غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو حملوں کے باوجود یرغمالیوں کی لاشیں دے رہے ہیں۔
مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے آج بھی ریڈ کراس کے ذریعے یرغمالیوں کی لاشیں وصول کیں، اسرائیل کی جانب سے حملے جاری ہیں لیکن لیکن پھر بھی ان کو لاشیں واپس کر رہے ہیں، اسرائیل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، امریکا اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے پر عمل کو یقینی بنائے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے تازہ حملوں کے نتیجے میں مرکزی غزہ میں 2 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، غزہ کے ہسپتالوں میں 24 گھنٹے میں 3 فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں، اسرائیل نے غزہ میں 15 فلسطینیوں کی میتیں واپس بھیج دیں، جس کے بعد کل تعداد 285 ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار ہو چکی ہے جبکہ 1 لاکھ 70 ہزار 679 فلسطینی زخمی ہوچکے، عالمی اداروں نے متاثرین تک فوری رسائی اور انسانی امداد کا مطالبہ کر دیا۔



