امریکا میں شٹ ڈاؤن برقرار، 6 ہفتوں میں 14 لاکھ سے زائد ملازم متاثر

Published On 07 November,2025 02:34 am

کیلی فورنیا: (دنیا نیوز) امریکا کی مرکزی حکومت کے 6 ہفتوں سے جاری شٹ ڈاؤن کے باعث14 لاکھ سے زائد ملازم متاثر ہوگئے۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات کے باعث بجٹ کی منظور نہ ہونے سے شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے، ملازمین کی بڑی تعداد تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ڈیوٹی سے غیر حاضر رہی، شٹ ڈاؤن سے ایئرپورٹس پر فلائیٹ شیڈول متاثر ہوگیا۔

ایئرپورٹس پر فلائٹ شیڈول متاثر ہونے سے چالیس سے زائد ایئر پورٹس پر سکیورٹی چیک کے باعث لمبی قطاریں لگنے لگیں، ہزاروں مسافروں کو فلائیٹس دستیاب نہ ہوسکیں، متدد چھوٹے ایئرپورٹس کئی کئی گھنٹے بند ہونے لگے، سوشل سیکورٹی، ہیلتھ کیئر اور ٹیکس سمیت متعدد وفاقی دفاتر بند ہوگئے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نیویارک میں ری پبلکن امیدوار کی ناکامی کی وجہ بھی شٹ ڈاؤن کو قرار دے چکے ہیں۔