فلپائن اور ویتنام میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 193 ہوگئی

Published On 08 November,2025 02:57 am

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن اور ویتنام کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی جہاں ہلاکتوں کی تعداد 193 ہو چکی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان کے باعث فلپائن اور ویتنام کے ساحلی علاقے شدید متاثر ہوئے ہیں، بڑی تعداد میں لوگ گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

سیلابی صورت حال کے باعث فلپائن میں ہلاک افراد کی تعداد 188 تک پہنچ چکی ہے جبکہ ویتنام میں بھی 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ویتنام میں لینڈ سلائیڈنگ سے درجنوں افراد بے گھر اور زخمی ہوئے ہیں، طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث خواتین اور بچے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔