واشنگٹن: (دنیا نیوز) شام کی عبوری حکومت کے صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر احمد الشرع واشنگٹن پہنچ چکے ہیں، احمد الشرع وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال مئی کے مہینے میں احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پہلی بار ریاض میں ملاقات کی تھی۔



