فلپائن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی

Published On 12 November,2025 01:41 am

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن میں سمندری طوفان فنگ وونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ چکی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر طوفان کے باعث فلپائن کے کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا ہے، طوفان فنگ وونگ تباہی مچانے کے بعد تائیوان کے قریب پہنچ گیا، تائیوان میں طوفان کی آمد سے قبل شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تائیوانی حکام کے مطابق طوفان کے خدشے پر تائیوان کے مختلف اضلاع میں سکولز اور دفاتر بند کر دیے گئے، اب تک 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، طوفان کے باعث سمندر میں لہریں بلند اور خطرناک ہو چکی ہیں، شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔