لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہی۔
محکمہ موسمیات نے برطانیہ بھر میں شدید برف باری کی وارننگ جاری کردی، وارننگ جمعہ تک مؤثر رہے گی، بالائی علاقوں میں رات کے وقت شدید برف باری کاامکان ہے، ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی نے شمالی انگلینڈ اور یارکشائر میں ایمبر کولڈ الرٹ جاری کر دیا۔
ہمبراور مڈلینڈزمیں یلوکولڈہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا، خراب موسم سے نمٹنے کیلئے مقامی کونسل نے خصوصی انتظامات کر لئے، ہائی ویزاتھارٹی نے ڈرائیوروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔



