گزشتہ برس 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی ملک چھوڑ گئے، اعداد و شمار جاری

Published On 19 November,2025 03:37 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانوی دفتربرائے قومی شماریا ت کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی ملک چھوڑ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن گزشتہ برس توقع سے 20 فیصد کم رہی، دسمبر2024ء میں نیٹ مائیگریشن کم ہوکر 34500 پر پہنچ گئی، برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے سے لگایا جاتا تھا۔

میڈیارپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دفتربرائے قومی اعداد و شمار کے نظرثانی شدہ تخمینہ ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پینشن کے ڈیٹا کے مطابق تیارکیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا کہ برطانیہ واپس آنے والے شہریوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے، تعداد ایک لاکھ 43 ہزار ہوگئی۔