روس کا جاسوس جہاز سکاٹ لینڈ کے پانیوں میں، برطانیہ کا سخت ردعمل

Published On 20 November,2025 06:46 am

لندن: (دنیا نیوز) روس کا جاسوس جہاز شمالی سکاٹ لینڈ کے قریب کھلے سمندر میں موجود پایا گیا جس پر برطانیہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ روسی جاسوس جہاز نے سکاٹ لینڈ کے قریب ہمارے پائلٹس پر لیزر کا استعمال کیا، خطرہ بڑھا تو فوجی آپشنز تیار ہیں، ہم نے اپنی فوج کو ہدایت کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی رائل نیوی اور آر اے ایف روسی جہاز اور سب میرینز کی نگرانی کر رہے تھے، لیزر کا استعمال انتہائی خطرناک اقدام ہے جس پر فوری ردعمل دیں گے۔