واشنگٹن: (دنیا نیوز) فنانشل ٹائمز نے بتایا کہ امریکا اور روس نے نیا یوکرین امن منصوبے کا مسودہ تیار کرلیا۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پلان میں امن سکیورٹی گارنٹیر، یورپی سکیورٹی مستقبل کے تعلقات شامل ہیں، پلان میں مشرقی یوکرین کے کنٹرول پر پوزیشن واضح نہیں، ٹرمپ کے ایلچی سٹیووٹکاف اور روسی ایلیچی دمتریئف کی ملاقات ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا کہ وٹکاف کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ترکی میں ملاقات مؤخر کر دی گئی، وٹکاف نے میامی میں زیلنسکی کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات کی۔
یوکرینی حکام نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ امریکی حکام کچھ تیار کر رہے ہیں، وائٹ ہاؤس کے مطابق وقت آگیا ہے کہ قتل وغارت رک جائے، امن معاہدہ ہو، مناسب وقت ہے، روس، یوکرین کو حقیقت پسند بننا ہوگا۔



