ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 73 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرینی شہر ٹیرنوپل میں رہائشی اور صنعتی عمارتوں کو نشانہ بنایا، روس نے یوکرین کے 6 مقامات پر 7 میزائل اور 34 ڈرون حملے کئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سے روس یوکرین جنگ میں تیزی آگئی تھی، روس نے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی تھی، روسی میزائل حملوں سے یوکرین کے رہائشی علاقوں میں شدید تباہی اور آگ بھڑک اٹھی تھی، روس نے یوکرین کے 153 علاقوں پر حملے کئے جن میں 19 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے۔
خارکیف سمیت کئی شہروں میں ڈرون حملوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں نے بجلی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا، متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا تھا۔



