یوکرین پر تازہ روسی حملے، جرمنی نے بڑا اعلان کر دیا

Published On 20 November,2025 07:10 am

برلن: (دنیا نیوز) یوکرین پر روس کی جانب سے تازہ حملوں کے ردعمل میں جرمنی نے بھی بڑا اعلان کر دیا ہے۔

جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ یوکرین کو لانگ رینج میزائل کی فراہمی پر بات چیت جاری ہے، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار یوکرین کیلئے جلد دستیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی فراہمی پر مذاکرات تقریباً مکمل ہونے والے ہیں، معاہدے میں یوکرین کے اندر ہتھیاروں کی پروڈکشن بھی شامل ہوسکتی ہے۔