یورپی یونین کا اینٹی روس پروجیکٹ بری طرح ناکام ہو گیا: ترجمان کریملن

Published On 20 November,2025 06:57 am

ماسکو: (دنیا نیوز) ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ یورپی یونین کا اینٹی روس پروجیکٹ بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔

ترجمان کریملن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے اقدامات سے برطانیہ کے مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، یورپی یونین یوکرین میں کرپشن کی حقیقت سے انکار کر رہا ہے، یورپی رہنما یوکرین میں کرپشن سے چشم پوشی کر رہے ہیں، یورپ یوکرین میں پراکسی وار پر خرچ اربوں یورو ضائع ہونے کو تسلیم نہیں کرتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور فوجی ماہرین پہلے ہی خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، یوکرین میں کرپشن دیرینہ مسئلہ ہے جو اب مزید بڑھ گیا ہے، یورپی یونین نے کیف کو اربوں یورو کی امداد دی مگر کرپشن کی نذر ہوگئی۔