برسلز: (دنیا نیوز) بیلجیم میں حکومتی اخراجات میں مجوزہ کٹوتیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال شروع ہو گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یونینز نے حکومت کی مجوزہ کفایت شعاری پالیسیوں اور لیبر قوانین میں تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ ہڑتالیں بلائی ہیں، ہڑتالوں کا آغاز تین مرحلوں میں ہوگا ٹرینوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا عملہ بھی ہڑتال کرے گا۔
قومی ریلوے کمپنی ایس این سی بی کے مطابق دو میں سے صرف ایک ٹرین چلے گی جبکہ کچھ روٹس پر یہ تعداد تین میں سے ایک رہ جائے گی۔
برسلز اور پیرس کے درمیان چلنے والی متعدد یوروسٹار ٹرینیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، سرکاری شعبے جس میں سکول، شیر خوار بچوں کے کیئر ہاؤسز اور ہسپتال شامل ہیں ہڑتال میں شامل ہو جائیں گے۔
کویونینز نے مکمل جنرل سٹرائیک نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتال میں تمام شعبے شامل ہوں گے، ملک کے بڑے ہوائی اڈوں برسلز، زیونتیم اور شارلروا پر کسی بھی پرواز کے روانہ ہونے کی توقع نہیں۔



