بیرونی ممالک سے ٹیرف اور سرمایہ کاری کی مد میں کھربوں ڈالر حاصل کر رہے ہیں: ٹرمپ

Published On 24 November,2025 06:36 am

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ٹیرف اور سرمایہ کاری کے ذریعے غیر ملکی زمینوں سے کھربوں ڈالر لے رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا دنیا میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہو چکا ہے، میں نے 8 میں سے 5 جنگوں کو براہ راست ٹیرف کی وجہ سے روکا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا بیرونی ممالک سے ٹیرف اور سرمایہ کاری کی مد میں کھربوں ڈالر حاصل کر رہا ہے اور انہی معاشی اقدامات کی بدولت امریکا دنیا میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور باوقار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 8 میں سے 5 جنگیں صرف ٹیرف کی دھمکی دے کر رکوائیں، ان پالیسیوں سے ناصرف عالمی سطح پر تناؤ میں کمی آئی بلکہ امریکی معیشت کو بھی فائدہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں افراط زر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ جوبائیڈن کے دور میں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی دیکھنے میں آئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ 9 ماہ میں 48 ویں بار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔