لندن: (دنیا نیوز) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے روس یوکرین مسئلے پر بات کی ہے۔
ترجمان برطانوی حکومت کے مطابق برطانیہ اورامریکا یوکرین امن منصوبے پر بات کریں گے، برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر زیلنسکی سے بھی بات کی، وزیراعظم کیئر سٹارمر نے یوکرین کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
جنگ بندی منصوبے پر یوکرین اور امریکا آج جنیوا میں مذاکرات کریں گے
دوسری جانب صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس یوکرین جنگ ختم کروں گا، روس یوکرین جنگ کبھی ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، ہم یوکرین میں امن تک پہنچنا چاہتے ہیں، اگر میں صدر ہوتا تو روس یوکرین جنگ کبھی نہ ہوتی۔



