یوکرینی فوجیوں کو محفوظ طریقے سے ہتھیار ڈالنے دیے جائیں، پیوٹن

Published On 21 November,2025 03:03 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرینی فوجیوں کو محفوظ طریقے سے ہتھیار ڈالنے دیے جائیں۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فورسز کے ویسٹ گروپنگ کی کمانڈ پوسٹ کا دورہ کیا جہاں روس کے چیف آف جنرل سٹاف ویلری گیراسیموف نے انہیں بریفنگ دی۔

روسی چیف آف جنرل سٹاف نے بتایا کہ فوج نے یوکرین کے اہم شہر کوپیانسک پر قبضہ کرلیا ہے، صدر پیوٹن کو یوکرینی علاقوں کو ستیا، کراماتورسک اور کوپیانسک کے محاذوں پر صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔