روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے: پاکستان

Published On 21 November,2025 02:03 am

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات کے حل کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے، پاکستان سفارتکاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دونوں فریق مذاکرات کی میز پر مسائل حل کریں، تنازع کے حل کیلئے مذاکرات کیے جائیں، روس یوکرین جنگ کے خطے پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔