امریکی صدر اور جرمن چانسلر کا ٹیلیفونک رابطہ، روس یوکرین امن منصوبے پر بات چیت

Published On 22 November,2025 06:37 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران روس یوکرین امن منصوبے پر بات چیت ہوئی، جرمن چانسلر نے کہا یوکرین کے امن فریم ورک کے لئے اگلے اقدامات پر ہم آہنگی کر لی ہے۔

جرمن چانسلرکا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشیروں کی سطح پر اگلے اقدامات پر اتفاق ہو گیا ہے، یورپی شراکت داروں کو جلد اعتماد میں بریف کروں گا۔

واضح رہے کہ جے ڈی وینس نے بھی صدر زیلنسکی سے رابطہ کرکے اٹھائیس نکاتی امن منصوبے پر راضی کرنے کی کوشش کی، یوکرین نے بھی امریکا کا نیا امن پلان موصول ہونے کی تصدیق کر دی، صدر زیلنسکی نے متبادل تجاویز پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔