غزہ: (دنیا نیوز) امن معاہدے کے باوجود اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیاں تھم نہ سکیں۔
صیہونی فوج کی غزہ میں فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک فلسطینی جان سے گیا، اسرائیلی فضائیہ نے حملوں میں غزہ کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا۔
شہدا کی مجموعی تعداد 69 ہزار 733 ہو گئی، 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے، ادھر حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی قائم رکھنے کی کوششیں جاری رہیں، حماس کے وفد نے قاہرہ میں مصری انٹیلی جنس چیف سے ملاقات کی۔
حماس کے وفد نے ملاقات کے دوران اسرائیلی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنگ بندی پر عملدرآمد کیلئے واضح لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔



