غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔
غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں رفاہ میں مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیل نے حماس کے ارکان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، صیہونی فوج نے خان یونس میں ڈرون حملہ کیا جس کے باعث ایک فلسطینی شہید جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں شدید غذائی بحران جاری ہے ادھر اسرائیل نے 1 لاکھ 82 ہزار ٹن امداد غزہ میں داخل ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اقوام متحدہ نے صرف 87 ہزار ٹن کی تصدیق کی ہے۔
غزہ میں ہسپتال، سکول اور پناہ گاہیں مسلسل حملوں کی زد میں ہیں، عالمی برادری نے جنگ بندی کی اپیلیں جاری کی ہیں لیکن اسرائیلی کارروائیاں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق قطر، مصر اور اقوام متحدہ کی ثالثی سے جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے حملے کم نہیں ہورہے۔



