ترکیہ یوکرین اور غزہ میں امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، طیب اردوان

Published On 24 November,2025 01:40 am

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ یوکرین اور غزہ میں امن کی کوششوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

جی 20 اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے روس یوکرین جنگ بندی کیلئے کوششوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ روسی صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ بندی پر بات کریں گے، مذاکرات میں ترکیہ بلیک سی کے ذریعے اناج کی محفوظ ترسیل بھی مانگے گا، مذاکرات کے نتائج یورپی اور امریکی رہنماؤں کے ساتھ بھی شیئر کیے جائیں گے۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا ترکیہ غزہ میں بین الاقوامی سکیورٹی فورس بھیجنے پر غور کر رہا ہے، ترکیہ نے غزہ جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا اور معاہدے پر دستخط کیے ہیں، ترکیہ وعدہ کرتا ہے کہ وہ معاہدے کی نگرانی کرے گا، سوڈان کے رہنما چاہتے ہیں کہ ترکیہ امن کوششوں میں شامل ہو، ترکیہ سوڈان تنازع ختم کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔