جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری، 21 فلسطینی شہید

Published On 22 November,2025 09:44 pm

غزہ: (دنیا نیوز) جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی افواج نے غزہ سٹی، دیرالبلاح، رفاہ اور نصیرات پر حملے کئے، تازہ حملوں میں شہادتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

سب سے زیادہ 16 شہادتیں غزہ سٹی میں ہوئیں، شہدا میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جنگ بندی کے بعد 339 فلسطینی اسرائیلی دہشتگردی کا نشانہ بنے۔