سابق صدر جائر بولسونارو کی گرفتاری سے امریکا سے تعلقات متاثر نہیں ہونگے: برازیل

Published On 25 November,2025 04:04 am

ساؤ پاؤلو: (ویب ڈیسک) برازیل نے کہا ہے کہ وہ ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلی صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے کہا ہے کہ سابق صدر جائر بولسونارو کی گرفتاری سے برازیل اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، کیونکہ برازیل ایک خودمختار ملک ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق صدر بولسونارو کو ہفتہ کی صبح فیڈرل سپریم کورٹ کے حکم پر برازیلیا میں پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بولسونارو کی گرفتاری سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے برازیلی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہم ایک خود مختار ملک ہیں اور ہمارا عدالتی نظام خود فیصلے کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بولسونارو کو ان کے اعمال کے مطابق عدالت کی سنائی گئی سزا بھگتنی ہوگی۔