سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورس کا یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان

Published On 25 November,2025 08:57 am

دارفور: (ویب ڈیسک) سوڈان میں باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے ملک میں جاری خانہ جنگی کے دوران یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان ریپڈ سپورٹ فورس کے کمانڈر نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے کیا، ریپڈ سپورٹ فورس کے مطابق اس جنگ بندی میں دشمنی کا خاتمہ بھی شامل ہے۔

 

دوسری طرف سوڈان کے آرمی چیف جنرل عبدالفتح البرہان نے متحدہ عرب امارات کے معاہدے میں شامل ہونے کے بعد معاہدے سے انکار کردیا ہے، آرمی چیف نے الزام لگایا کہ متحدہ عرب امارات ریپڈ فورس کو مالی امداد اور اسلحہ فراہم کرتا ہے۔

 

واضح رہے کہ یہ معاہدہ ٹرمپ کی مداخلت پر ہوا، معاہدے میں امریکا ،مصر ،سعودی عرب اور متحدہ عرب شامل ہیں

یاد رہے کہ سوڈان میں 2023 سےحکومتی فورسز اور باغی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، گزشتہ ماہ بھی باغی فوج ریپڈ سپورٹ فورس نے الفاشر شہر میں حملہ کرتے ہوئے پورے شہر پر قبضہ کرلیا تھا اور اس دوران 2 ہزار افراد کو قتل کیا گیا، اقوامِ متحدہ کے مطابق سوڈان میں نسلی بنیادوں پر جھڑپوں میں اب تک 13 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی چند روز قبل سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔