واشنگٹن: (دنیا نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے جوبائیڈن دور میں امریکا آنے والے پناہ گزینوں کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے جاری کردہ حکم نامے کا اطلاق تقریبا 2 لاکھ پناہ گزینوں پر ہو گا، تمام پناہ گزین 20 جنوری 2021ء سے 20 فروری 2025ء کے درمیان امریکا آئے تھے، حکم نامہ پر یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ڈائریکٹر جو ایڈلو نے دستخط کر دیئے۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گرین کارڈ اور ویزا درخواستوں پر پابندی کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔



