ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور چین 200 ارب ڈالر مالیت کے 80 سے زائد مشترکہ سرمایہ کاری منصوبے شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کمیٹی برائے دوستی، امن اور ترقی کے شریک چیئرمین اور روسی صدر کے خصوصی مندوب برائے پائیدار ترقی اہداف بورِس تیٹوف نے کہا کہ رواں سال کے دوران چین کے کاروباریوں نے روس میں 13 ہزار کمپنیوں کی باضابطہ رجسٹریشن کرائی ہے، جو روسی مارکیٹ میں مغربی ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
بورس تیٹوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ادھر 6 واں روس چین بزنس فورم چین کے شہر شی آن صوبہ شانشی میں جاری ہے۔
بزنس فورم کا مقصد دونوں ممالک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے درمیان اقتصادی شراکت کو فروغ دینا ہے۔



