جنیوا: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا مقبوضہ یوکرینی علاقوں کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ بنیادی مسئلہ ہے۔
روسی صدر زیلنسکی نے جنیوا میں امریکی اور یوکرینی وفود میں مذاکرات کا خیر مقدم کیا، واضح رہے کہ علاقائی خود مختاری اور سلامتی کی ضمانتوں پر اختلاف برقرار ہے، امکان ہے کہ زیلنسکی اور ٹرمپ متنازعہ نکات پر براہ راست بات کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 28 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا تھا۔



