امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج

Published On 04 December,2025 02:34 am

پنسلوینیا: (دنیا نیوز) امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید برف باری ہوئی، نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔

پنسلوینیا، الینوائے، مشی گن سمیت کئی امریکی ریاستیں شدید متاثر ہوئیں، کئی کئی انچ برف سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے، شاہراہوں پر بھی حادثات،برفانی طوفان سے فلائٹ آپریشن متاثر،ہوائی اڈوں پر کھڑے طیارے برف میں ڈھک گئے۔

نیویارک میں 3 عشاریہ 5 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برف باری کی پیشگوئی جاری کردی۔