کوئٹہ (دنیا نیوز) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی اور میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے وقت درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے،کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 جبکہ قلات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 اور ژوب میں 4 ڈگری رہا۔
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور تربت میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ چمن میں 3 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اس کے علاوہ ساحلی علاقوں میں بھی موسم سرد رہا، گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



