بلوچستان : سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 1 ڈگری تک گر گیا

Published On 20 November,2025 08:56 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے مرکزی علاقوں کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت ایک ڈگری تک گرنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

آج صبح صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔