پی بی 45 کوئٹہ: دھاندلی کے الزامات مسترد، الیکشن ٹریبونل نے پٹیشن خارج کر دی

Published On 19 November,2025 02:41 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) الیکشن ٹریبونل نے میر محمد عثمان پرکانی کی دھاندلی سے متعلق دائر پٹیشن خارج کر دی۔

جسٹس محمد عامر نواز رانا کی سربراہی میں الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا، درخواست حلقہ پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز میں دھاندلی کے الزام پر دائر کی گئی تھی، ٹریبونل نے فیصلے میں لکھا کہ درخواست گزار دھاندلی ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

درخواست گزار کی نمائندگی کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ جبکہ علی مدد جتک کی جانب سے کیس کی پیروی چودھری حسن مرتضیٰ ایڈوکیٹ اور راجیش ناتھ کوہلی ایڈوکیٹ نے کی۔